× Warning! This website is still in under construction, some of the features will not work.

تعارف جامعہ مدنیہ جدید

نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیم اَمَّا بَعْدُ ! باری تعالیٰ کا ارشاد ہے ( فَرِیْق فِی الْجَنَّةِ وَفَرِیْق فِی السَّعِیْرِ ) '' ایک جماعت جنت میں اور ایک جماعت جہنم میں۔ '' صرف انسانوں کی نہیں بلکہ اور آگے بڑھ کر انسانیت کی خدمت اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب ہے اسی مقدس خدمت کے لیے اللہ تعالیٰ نے انبیاء اور رسول مبعوث فرمائے اور سب کے آخر میں خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر روشنی اور تاریکی کے فرق کو ہمیشہ کے لیے واضح فرمادیا روشنی والوں کو اَصْحَابُ الْیَمِیْنِ (Rightist ) اور تاریکی والوں کو اَصْحَابُ الشِّمَالِ (Leftist) فرمایا پہلے نبی سے لے کر آخری نبی تک اور اس کے بعد قیامت تک یہ دونوں جماعتیں عالمی فریقین کے طور پر ایک دوسرے کے مد ِ مقابل رہیں گی، ''رائیٹسٹ'' انسانوں کی خدمت کے ساتھ انسانیت کی خدمت بھی کرتے رہیں گے جبکہ ''لیفٹسٹ'' بغیر کسی آسمانی رہنمائی کے خود ساختہ منصوبہ بندیوں کے ذریعہ انسانوں کی سطحی خدمت پر ہی اکتفا کریں گے اپنی عارضی اور ناپائیدار کامیابیوں کو پائیدار تصور کرتے ہوئے خود فریبی کا شکار ہو کر ہمیشہ کا خسارہ اُٹھائیں گے۔ '' اَصْحَابُ الْیَمِیْنِ '' کی قیادت انبیاء علیہم السلام اور قیامت تک آنے والے اُن کے نائبین کریں گے جبکہ '' اَصْحَابُ الشِّمَالِ '' کی قیادت شیاطین ِجن و اِنس کریں گے۔ دائیں بازو والوں کے مقدس مشن کو قیامت تک باقی رکھنے کے لیے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بالترتیب ''دارِ ارقم اور صفہ '' جبکہ اطراف میں دُور تک مدارس قائم فرمائے انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات مشغول ''جامعہ مدنیہ جدید'' کی سیر کر لیں اس کے بانی حضرت اقدس مولانا سیّدحامد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ نے ١٩٥٢ء میں دیوبند سے پاکستان تشریف لائے اوراشارۂ غیبی پر لاہور کو اپنا مسکن بنایا، کچھ عرصہ بعد حضرت نے درس و تدریس اور تزکیہ ٔباطن کا تسلسل شروع فرمادیا، مختلف مقامات و مراحل سے گزرتے ہوئے راوی روڈ اور پھر بالا خر ١٩٨٠ء میں ١٩ کلو میٹر رائیونڈ روڈ لاہور بر لب ِسڑک دو سو کنال سے زائد رقبہ پر محیط'' جامعہ مدنیہ جدید'' میں کام کا آغاز فرمادیا جہاں تقریبًا چھ سو طلباء دن رات علومِ دینیہ اور علومِ عصریہ جدیدہ حاصل کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔

Audio Islamic Lectures

Listen to audio islamic lectures from our known scholars

Video Islamic Lectures

Watch video events we have covered of our known scholars

Anwar-e-Madina

Read Anwar-e-Madina, our islamic digest, published every month

Help Us to Spread

Give your Zakat, Sadaqah, Fidya, Kaffarah & Zakat-ul-Fitr to Jamia Madnia Jadeed and help us spread Islam.

Jamia Madnia Jadeed

A/C 0954-020-100-7915-0
MCB Karim Park Ravi Road,
Lahore.

Masjid-e-Hamid

A/C 0954-040-100-1046-1
MCB Karim Park Ravi Road,
Lahore.

Anwar-e-Madina

A/C 0954-020-100-7914-2
MCB Karim Park Ravi Road,
Lahore.

Phone

Have a question?

Email us your queries on jmj786_56@hotmail.com you will answered in less than 24 hours or
Give us a call directly at +92 42 35399051, +92 333 4249 301, +92 333 4249 302